Wednesday, 20 June 2018

نوزائیدہ بچوں کی زیادہ شرح اموات والے ممالک میں پاکستان بھی شامل

https://goo.gl/jjSW37
نیویارک(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ترقی پذیر ممالک میں 7 ہزار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہاگیاکہ نوزائیدہ بچوں کی سب سے زیاد شرح اموات پاکستان، افغانستان، سب صحارا خطے کے ممالک میں ہیں۔ یونیسیف نے اس رپورٹ میں واضح کیا کہ دنیا اتنے زیادہ نومولود بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جاپان، آئس لینڈ اور سنگاپور میں نوزائیدہ بچوں کے محفوظ رہنے کے سب سے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...