Friday, 15 June 2018

چیئر مین سینٹ کے لیے ابھی کسی کو نامزد نہیں کیا ،پارلیمانی گروپس اور اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے:خواجہ سعد رفیق

https://goo.gl/LVnxRV
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کے لیے ابھی کسی کو نامزد نہیں کیا ،سیاسی ٹیم تشکیل دے دی جو اتحادیوں اور پارلیمانی گروپس سے ملاقات کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پیر صاحب پکارا نے غیر مشروط حمایت کا یقین دلا یا ہے ،کل ایم کیو ایم اور پیر پگارا سے ملاقات کریں گے ۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے رضا ربانی کا نام بہت خلوص سے دیا ،ان کا نام کیوں مسترد ہوا ؟آصف علی زرداری ہی اس بارے میں بہتر جانتے ہیں ،شائد آصف زرداری کو یہ نام لینا برا لگا ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر زرداری صاحب سے شکایت ہے ،پیپلز پارٹی سے نہیں ،اس الیکشن میں دوسری جماعتوں کے ووٹ چرانے کی کوشش کی گئی ،جماعتوں کے ارکان کے بجائے ڈائریکٹ جماعتوں سے رابطے کرنے چاہیے ۔خواجہ سعد رفیق نے مزیدکہا کہ ہمیں شیر کے نشان سے محروم کیا گیا ،اس اقدام سے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...