https://goo.gl/Y2M9wG
حضرت سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:میرے والد نے بتایا کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ لوگو ں کے درمیان جلوہ فرما تھے. کہ اچانک ہمارے قریب سے ایک شخص گزرا جس نے اپنے بچے کو کندھوں پر بٹھا رکھا تھا . .حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جب ان باپ بیٹے کو دیکھا تو فرمایا :”جتنی مشابہت ان دونوں میں پائی جارہی ہے میں نے آج تک ایسی مشابہت اور کسی میں نہیں دیکھی .”یہ سن کر اس شخص نے عرض کی : ”اے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عنہ!میرے اس بچے کا واقعہ بہت عجیب وغریب ہے، اس کی ماں کے فوت ہونے کے بعد اس کی ولادت ہوئی ہے.
” یہ سن کر آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا :” پورا واقعہ بیان کرو.” وہ شخص عرض کرنے لگا: ”اے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عنہ !میں جہاد کے لئے جانے لگا تو اس کی والدہ حاملہ تھی،میں نے جاتےوقت دعا کی :”اےاللہ عزوجل! میری زوجہ کے پیٹ میں جو حمل ہے میں اُسے تیرے حوالے کرتا ہوں، تُوہی اس کی حفاظت فرمانا.”یہ دعاکر کے میں جہاد کے لئے روانہ ہوا جب جہاد سے واپس آیا تو مجھے بتایا گیا کہ میری زوجہ کا انتقال ہوگیا ہے ،مجھے بہت افسوس ہوا .ایک رات میں نے اپنے چچازاد بھائی سے کہا :”مجھے میری بیوی کی قبر پر لے چلو.”چنا نچہ ہم جنت البقیع میں پہنچے اور اس نے میری بیوی کی قبر کی نشاندہی کی. جب ہم وہاں پہنچے تو دیکھا کہ قبر سے روشنی کی کرنیں باہر آرہی ہیں.
میں نے اپنے چچازاد بھائی سے کہا :” یہ رو شنی کیسی ہے؟”اس نے جواب دیا:”اس قبر سے ہر رات اسی طر ح روشنی ظاہر ہوتی ہے ،نہ جانے اس میں کیا راز ہے؟’‘ جب میں نے یہ سنا تو ارادہ کیا کہ میں ضرور اس قبر کو کھود کر دیکھوں گا .” چنانچہ میں نے پھاؤڑا منگوایا ابھی قبر کھود نے کا ارادہ ہی کیا تھا کہ قبر خود بخود کھل گئی.جب میں نے اس میں جھانکا تو اللہ عزوجل کی قدرت کا کرشمہ نظر آیا کہ یہ میرا بچہ اپنی ماں کی گود میں بیٹھا کھیل رہا تھاجب میں قبر میں اُتر ا تو کسی ندا دینے والے نے ندادی :”تُو نے جو امانت اللہ عزوجل کے پا س رکھی تھی وہ تجھے واپس کی جاتی ہے ، جا! اپنے بچے کو لے جا، اگر تُو اس کی ماں کو بھی اللہ عزوجل کے سپرد کر جاتا تو اسے بھی صحیح وسلامت پاتا .”پس میں نے اپنے بچے کو اٹھایا اور قبر سے باہر نکالا جیسے ہی میں قبر سے باہر نکلا قبر پہلے کی طرح دوبارہ بند ہو گئی . . .(صحابی رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم و رضی اللہ تعالٰی عنہ نےاپنا بیٹا اللہ عزوجل کے سپرد کیا تواللہ عزوجل نے اسے قبر میں بھی زندہ رکھا.
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, بچہ, ت, تھی, حاملہ, رہا, فو, قبر, ما, مگر, میں, کھیل, گئی, ں, ہو
Wednesday, 20 June 2018
حاملہ ما ں فو ت ہو گئی تھی مگر بچہ قبر میں کھیل رہا تھا۔۔پتاکیسے چلااوربچے کوقبرسے باہرکس نے نکالا؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment