Thursday, 14 June 2018

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی مشکلات میں مزید اضافہ، آئندہ ماہ شیڈول آئی پی ایل میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی

https://goo.gl/47XaBX
نئی دہلی ۔ (نیوزڈیسک) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد شامی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، آئندہ ماہ شیڈول آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ شامی کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر جسمانی تشدد اور دھوکہ دہی کے الزامات لگائے تھے جس کی وجہ سے فاسٹ بائولر مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ اہلیہ کے الزامات کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ

نے انہیں سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ فہرست سے باہر کر دیا تھا، بھارتی پولیس نے بھی ان پر اقدام قتل سمیت دیگر سات مقدمات درج کر لئے ہیں اور اب ان کی آئی پی ایل میں شرکت بھی خطرے میں پڑ گئی۔ دہلی ڈیئر ڈیولز چیف ایگزیکٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ شامی کی آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے ہم نے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا ہے اور وہ جو بھی ہدایات دیں گے اس کے بعد ہی ان کی لیگ میں شرکت کے بارے معلوم ہو گا۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...