https://goo.gl/dGoSpp
اللہ کو محسن اور مخلص لوگ بے حد پسندہیں،یہی وہ لوگ ہیں جن کی دعاوں میں برکت ہوتی ہے اور وہ مستجاب ہوتی ہیں۔میں نے اب تک دیکھا ہے اور یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جو لوگ اللہ سے خلوص نیت سے مانگتے ہیں چاہے وہ مادی ہو یا روحانی معاملہ،اسکو ملا ہے۔ایسے لوگوں کو میں نے سورہ اخلاص کا ذکر کرتے دیکھا ہے ۔میرے مرشد کریم کا فرمان ہے کہ جو لوگ روزانہ تین سو بار سورہ اخلاص چالیس روز تک پڑھتے ہیں ،پاکیزگی قائم رکھتے ہیں۔ان میں بزرگی پیدا ہوجاتی ہے۔ وہ اپنے شعبہ میں کامیاب ترین ہوتے ہیں۔ایک بار میں نے ایک بینک افسر کو یہ عمل کرنے کے لئے کہا جو اس وقت سخت عتاب میں تھا،اس کے بقول ابھی اس نے تین دن ہی یہ وظیفہ کیا تھا کہ اسکا مسئلہ حل ہوگیا۔ایک طالب علم سے کہا تو جو امتحان میں فرسٹ آگیا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ’’ جو شخص اس پوری سورۃ کو دس مرتبہ پڑھ لے گا ، اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک محل تعمیر کر دے گا‘‘
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا ’’ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ رب العالمین اس سے بھی زیادہ اوراس سے بھی اچھا دینے والا ہے۔‘‘
سورہ اخلاص پڑھنے والے بیماریوں اور عداوتوں سے محفوظ رہتے ہیں،میاں بیوی میں محبت بڑھ جاتی ہے،رشتوں میں اخلا ص پیدا ہوجاتا ہے،مندا چل رہا ہوتو کاروبار بڑھ جاتا ہے۔جو سورہ اخلاص کا وظیفہ کرتا ہے اسے زندگی کی بڑی کامیابیاں مل جاتی ہیں۔
۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com
Urdu Khabrain
Friday, 15 June 2018
سورہ اخلاص کا وظیفہ کرنے والوں کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل جاتی ہے،کیسے ؟آپ بھی جانئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment