https://goo.gl/vM1f2X
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے عملے کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب عدالت عظمیٰ کی حدود میں ایک جنگلی خنزیر نے گھس کر حملہ کردیا ۔
تفصیل کے مطابق خنزیر ایک انتہائی نہ پسندیدہ اور خطرناک جانور ہے جو دیہاتوں میں کسانوں کی فصلوں کو بہت نقصان پہنچاتا ہے اور دیہاتی لوگ مل کر ڈنڈوڈں اور دیگر ہتھیاروں سے اسے ماربھگاتے ہیں ۔ کئی بار جنگلی خنزیر کے حملوں سے دیہاتی بھی زخمی ہو جاتے ہیں ۔سوشل میڈ یا پر اسی طرح خنزیر کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ خنزیر نے یہ حملہ سپریم کورٹ کی حدود کے اندر کیا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جنگلی خنزیر ادھر ادھر دوڑ رہا ہے جب کے سپریم کورٹ کا عملہ ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اسے حدود سے باہر بھگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔اس دوران خنزیر نے دو افراد پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ عین وقت پر پیچھے کو ہٹ گئے اور حملے سے بچ گئے ۔
Pigs in The Supreme Court go wild, attack everyone pic.twitter.com/A8NPpvf0hw
— Usman Manzoor (@usmanmanzoor) 7 March 2018
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment