https://is.gd/UnVPu4
ہمارے بابا نے گزشتہ برس بہاول پور میں گردے کا آپریشن کروایا، جو ڈاکٹر کی بے توجّہی سے بگڑ گیا اور زخم میں پیپ بھر گئی۔ عجیب صُورت حال ہوگئی کہ کوئی دوا اثر کرتی، نہ ہی درد کم ہوتا۔ وہ عرصہ ہم پر گویا قیامت بن کر گزرا۔ ایک دن میں چار، چار ڈاکٹرز سے رابطہ کرتے اور سب ہی بے بسی سے ہاتھ اُٹھا دیتے۔ ایک دن جب بابا کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی، تو ہم اُنھیں انتہائی مایوسی کی حالت میں سی ایم ایچ، لورالائی لے گئے۔ وہاں فرشتہ صفت ڈاکٹر، میجر فرحان اللہ (سرجن اسپیشلسٹ) سے مدد کی درخواست کی، تو اُنھوں نے ہمیں اس قدر خُوب صُورت الفاط میں تسلّی دی کہ آدھا مرض تو باتوں ہی سے ختم ہوگیا۔
اُن کی دِل نشیں باتوں سے نہ صرف یہ کہ بابا کو حوصلہ ملا، بلکہ ہم لوگ بھی، جو رو رو کر ہلکان ہو رہے تھے، مطمئن ہوگئے۔ ڈاکٹر صاحب نے تقریباً ایک ہفتے تک زخم کو کُھلا رکھا اور نہایت مؤثر طریقے سے اُس پر مرہم رکھتے رہے۔ اس دَوران ہم نے دیکھا کہ وہ مریضوں سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آتے اور نادار مریضوں کی مالی مدد بھی کرتے۔ اتوار کے دن عملے کی چھٹی تھی، تو ہم پریشان تھے کہ بابا کو انجیکشن کون لگائے گا، لیکن یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ڈاکٹر صاحب خود تشریف لائے، مزاج پُرسی کی اور انجیکشن لگا کر واپس چلے گئے۔
ڈاکٹر، میجر فرحان اللہ کا شمار یقیناً اُن مسیحائوں میں ہوتا ہے، جن کی وجہ سے مسیحائی کے پیشے سے اِک عقیدت سی ہو جاتی ہے۔ شاید ہی دنیا کی کسی ڈکشنری میں ایسے الفاظ ہوں کہ جن کی مدد سے ڈاکٹر صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرسکوں۔ وہ بلاشبہ اپنے پیشے سے بے حد انصاف کرتے ہیں۔ اتنی خراب صُورتِ حال سے دوچار میرے بابا کا بچ جانا اُسی مہارت کا نتیجہ ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اُنھیں عطا کی ہے اور جسے وہ دیانت داری اور ذمّے داری سے بروئے کار لاتے ہیں۔ ہم سب گھر والے صبح و شام اُن کے لیے دُعائیں کرتے ہیں۔ بلاشبہ ایسے اَن مول مسیحا اللہ تعالیٰ کا انعام ہیں، ان کی قدر کی جانی چاہیے۔
Urdu Khabrain
Magazine, اللہ, سنڈے, فخر, فرحان, قابل, مسیحاڈاکٹر, میجر, میگزین
Friday, 29 June 2018
قابلِ فخر مسیحا...ڈاکٹر، میجر فرحان اللہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment