Sunday, 17 June 2018

ایکسپلورفیڈ کی شکل میں دو نیوز فیڈز کا تجربہ ۔۔فیس بک نے اپنی ناکامی کااعتراف کرلیا

https://goo.gl/TKYJEX
لندن (آن لائن) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے اعتراف کیا ہے کہ ایکسپلورفیڈ کی شکل میں دو نیوز فیڈز کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ایکسپلور فیڈ میں برانڈز، پبلشرز اور دیگر پیجز کا مواد نظر آتا ہے۔تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اب اس تجربے کو ختم کیا جارہا ہے کیونکہ نتائج منفی ثابت ہوئے ہیں۔فیس بک کے نیوزفیڈ کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ‘

آپ نے ہمیں جواب دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ لوگ دو الگ نیوز فیڈ نہیں چاہتے، سروے کے دوران لوگوں نے ہمیں بتایا کہ وہ اس تجربے سے زیادہ مطمئن نہیں اور دو الگ فیڈ سے انہیں اپنے دوستوں اور گھروالوں سے جڑنے میں کوئی مدد نہیں مل رہی’۔خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے نیوزفیڈ جو کہ فیس بک پلیٹ فارم کی روح ہے، میں کافی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ 2016 مے امریکی صدارتی انتخابات جعلی خبروں کا تنازعہ، روسی اشتہارات اور دیگر عوامل ہیں ۔اب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنا مشن بنایا ہے کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کو دنیا کے لیے اچھا ثابت کرکے رہیں گے اور ان کے بقول اب نیوزفیڈ میں ہماری توجہ صارفین کے دوستوں اور گھروالوں کی پوسٹس پر ہوگا جبکہ نیوزاسٹوریز اور وائرل ویڈیوز کم نظر آئیں گی۔کمپنی کے مطابق صارفین کو جو نیوزاسٹوریز نظر آئیں گی، ان میں بھی ایسے مقامی میڈیا اداروں کو ترجیح دی جائے گی جنھیں صارفین کی جانب سے قابل اعتماد قرار دیا جائے گا۔اب کمپنی نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں کی جانے والی تبدیلیاں ایکسپلور فیڈ کے تجربے سے زیادہ بہتر ثابت ہوں گی۔ایکسپلور فیڈ کا تجربہ جن چھ ممالک میں کیا گیا وہاں پبلشرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی کیونکہ ان کا ویب ٹریفک آسمان سے زمین پر جاگرا تھا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...