Friday, 29 June 2018

قرطاسِ ادب - زندگی دھوپ کی پوشاک اُتار آئی ہے

https://is.gd/aYEkIY
حامد علی سید

زندگی دھوپ کی پوشاک اُتار آئی ہے

نعت لکھی تو مرے گھر میں بہار آئی ہے

جب بھی گزرے ہیں،اندھیروں سےغلامان ِرسول ؐ

رہ دکھانے کو، ستاروں کی قطار آئی ہے

روشنی دینے لگے، گھر کے درو بام مرے

اِک تجلی، مری گلیوں کو نکھار آئی ہے

ریگ زاروں میں کھِلے دیکھے، رسالت ؐ کے گلاب

آپؐ کی نظرِ کرم، دشت سنوار آئی ہے

اِک سفر ہے، مری قسمت میں یقیناً حامد

زہے تقدیر کہ طیبہ سے پکار آئی ہے


Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں




قرطاسِ ادب سے مزید


Urdu Khabrain
Magazine, ائی, اتار, ادب, دھوپ, زندگی, قرطاس, پوشاک, کی, ہے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...