https://is.gd/FihuR0
کراچی : مسلسل دوسرے روز روپے کی قدر میں مزید ایک روپے پینسٹھ پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر ڈیڑھ روپے اضافہ کے ساتھ 121 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کے آتے ہی روپے کی قدر میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی اور آج بھی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 121روپے 50 پیسے پر جا پہنچا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 120 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے، اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرکو سہارا نہ دیا تومزید کمی آسکتی ہے۔
گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 122روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی، جو بعد میں کم ہوکر 119.85 پیسے پر آگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4روپے23 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تین اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو انیس روپے پچاسی پیسے پر بند ہوا تھا ، کل اب تک ڈالر کی قدر ساڑھے پانچ روپے بڑھ گئی اور دسمبر سے اب تک ڈالر کی قدر میں سترہ روپے سے زائد کا اضا فہ ہوا ہے۔
روپے کی قدر میں کمی سے ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پانچ سو ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اعداد وشمار کے مطابق ایک روپیہ ڈالر مہنگا ہونے سے قرضوں میں سو ارب روپے کااضافہ ہوتا ہے۔
ڈالر کی قدر میں آج اچانک غیر معمولی اضافہ پر اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر گرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ اضافہ بیرونی توازن ادائیگی پر دباؤ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ روپے کی قدر میں گزشتہ جولائی سے اب تک چار بار کمی ہوئی ہے۔
Urdu Khabrain
50, Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, آج, انٹر, بزنس, بلند, بھی, بینک, ترین, سطح, میں, پر, پیسے, ڈالر121روپے, کی
Friday, 29 June 2018
انٹر بینک میں آج بھی ڈالر121روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment