https://goo.gl/ytiaBf
ایسا شوہر جو اس سے پیار کا اظہار کرے۔ اس کو تحفے دے۔ تحفے مہنگے ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ ان کا گہرا اور معنی خیز ہونا لازمی ہوتا ہے۔ اس کو گیت سنائیں۔ اس کی صحت کی پرواہ کریں۔ چھوٹی چھوٹی رومانوی حرکتیں جیسے پھول دینا۔
اس کے لیے نوٹس لکھ کر چھوڑ کر جانا۔ لڑکیاں ایسے لوگوں کو پسند کرتی ہیں جو ان کو ہنسا سکیں۔ حس مزاح کا اچھا ہونا بھی لازمی امر ہے۔ہر لڑکی کو مختلف چیزیں کرنے کا شوق ہوتا ہے۔لڑکیاں بہت پسند کرتی ہیں اگر ان کا شوہر ان کے ساتھ ان کے پسندیدہ مشغلوں میں بھی وقت گزاریں یا ان کی مدد کریں۔ ہر لڑکی کو نرم دل اور شفیق آدمی اچھا لگتا ہے۔ جو آدمی اپنے بچوں کے ساتھ بہت اچھا ہو، وہ کسی بھی لڑکی کا دل با آسانی موہ سکتا ہے۔ایسا شخص جو آپ کا اچھے برے دونوں حالات میں ساتھ دے۔ آپ کی کمزوریوں اور غلطیوں کو جاننے کے باوجود آپ کے ساتھ کھڑا رہے۔ ایسا انسان جس پر بھروسہ اور تکیہ کیا جا سکتا۔
ہو کہ وہ ہمیشہ آخری وقت میں بھی پہنچ کر مدد کرے گا اور سب کچھ ٹھیک کر دے گا۔لڑکیوں کو ایسے لوگ اچھے لگتے ہیں جو ان کی اصلاح پر توجہ دیں اور ان کو بہتر انسان بنائیں۔ ان کی عادتیں اور نظریوں میں بہتر تبدیلیاں لا سکتے ہوں۔ہر لڑکی کو ایسا بندہ اچھا لگتا ہے جو اس کی کمزوریوں سے پیار کرے اور اس کو طعنے نہ دے۔ایسا انسان جو سمجھوتا کرنے سے گھبراتا نہ ہو۔ اگر بیوی کی طبیعت ناساز ہو تو وہ اپنی شام کی پارٹی کینسل کر دے اور اس کا خیال رکھنے گھر رک جائے۔ دنیا میں سب کو بیوی یا شوہر صرف اس لیے درکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ ان کی وفاداری سے ذہنی سکون اخذ کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی آدمی بہت وفادار ہو اور جس طرح وہ اپنی بیوی کو دیکھتا ہو،۔
اس سے پیار چھلکتا ہو تو لڑکی خود کو سب سے خوش قسمت انسان گردانتی ہے۔ بات چیت اور تبادلہ خیال سب سے اہم ہوتے ہیں۔ جب بھی لڑائی یا جھگڑا ہو تو اس کو بات چیت سے سلجھانے کی کوشش کرنے والا آدمی لڑکیوں کو اچھا لگتا ہے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 13 June 2018
لڑکیوں کو کیسے خاوند اچھے لگتے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment