Saturday, 9 June 2018

فرانسیسی آرٹسٹ نے خود کو ایک ہفتے کے لیے مجسمے میں قید کرلیا

https://is.gd/7J1oLo




فرانسیسی مصور خود کو 8 جون تک مجسمے میں بند رکھیں گے (فوٹو : اے ایف پی)


پیرس: فرانس کے ایک مصور ابراہام نے خود کو اپنے ہی بنائے ہوئے لکڑی کے مجسمے میں ایک ہفتے کے لیے قید کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 46 سالہ فرنچ مصور ابراہام پوئنچیول نے گھنے جنگل میں رکھے گئے ایک طویل القامت شیر کے مجسمے میں خود کو قید کرلیا ہے۔ وہ اپنے ہی تخلیق کیے گئے لکڑی کے مجسمے میں 8 جون تک بند رہیں گے جہاں غذائی ضرورت پوری کرنے کے لیے انہوں نے خشک گوشت، میوہ جات اور چند پھل بھی اپنے ہمراہ رکھے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب فرانسیسی آرٹسٹ کوئی ایڈونچر انجام دینے جا رہے ہیں بلکہ وہ اس سے قبل بھی ایسے ہی دلچسپ اور حیرت انگیز ایڈونچرز کرتے آئے ہیں جو اب ان کی وجہ شہرت بن چکے ہیں۔ فرنچ آرٹسٹ کبھی ایک ٹن وزنی پتھر کے اندر خود کو تین ہفتوں کے لیے بند کر لیتے ہیں تو کبھی بھالو کی شکل کے مجسمے کے اندر 13 دن تک بھنوروں اور کیڑے مکوڑوں پر گزارا کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک شیشے کے گھر میں تین ہفتوں تک انڈوں پر بھی بیٹھے رہے۔


VIDEO: French artist Abraham Poincheval locks himself up inside a life-size replica of a prehistoric statuette where he aims to stay for a week standing in the dark, hoping his spirit will 'wander' pic.twitter.com/zMmosvMxS3


— AFP news agency (@AFP) June 3, 2018


اپنے ان ایڈونچرز کے ذریعے وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے اردگرد کے ماحول میں موجود حیات کس طرح زندگی بسر کرتے ہیں اور ان کی ضروریات کیا ہیں اور بہ حیثیت اشرف المخلوقات ہم دیگر مخلوقات کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, ارٹسٹ, ایک, خود, عجیب و غریب, فرانسیسی, قید, لیے, مجسمے, میں, نے, کرلیا, کو, کے, ہفتے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...