Tuesday, 19 June 2018

اے آر وائی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

https://is.gd/9YBuam



بیجنگ: چین میں منعقد ہونے والے شنگھائی فلم فیسٹیول میں اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں واقع شہر چنگڈاؤ میں پہلا شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں بھارت سمیت 12 ممالک کی فلموں کو اسکریننگ کے لیے منتخب کیا گیا۔

شنگھائی آرگنائزشن کوآپریشن میں اسپیشل جیوری ایوارڈ کیٹگری میں تمام فلموں کو دیکھنے کے بعد ججز نے اے آر وائی کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا۔

فیسٹیول میں ہزاروں چینی شہریوں نے شرکت کی، ناظرین کو تمام ممالک بشمول پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلمیں دکھائی گئیں، فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو بیسٹ فلم اسپیشل جیوری کا ایوارڈ دیا گیا۔

اداکارہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے تقریب میں شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہمایوں سعید نے عید کے موقع پر پاکستانیوں کو بڑی خوش خبری سنائی۔

#PunjabNahiJaugi has won a special jury award for Best Film at #ShanghaiOrganizationCooperation (SOC) Film Festival. Masha Allah. A real Eid gift and proud moment for Pakistan. Congratulations to the entire team! pic.twitter.com/2aiqzNSlcQ


— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) June 17, 2018

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ ایوارڈ فلم کی ٹیم اور پاکستانیوں کے لیے عید کا تحفہ ہے‘۔

دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نےبھی خوشی کا اظہارکرتےہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کے لئے عالمی ایوارڈ ملنا بہت بڑے فخرکاموقع ہے، پاکستانی فلمیں دنیا میں  سب کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

تقریب میں ہمایوں سعید نے روایتی شیروانی اور مہوش حیات نے خوبصورت شلوارقمیص زیب تن کرکے شرکت کی اور ایوارڈ وصول کیا۔

واضح رہے کہ  سال میں فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سال 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے تمام پاکستانی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا،  سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی رومانوی اور کامیڈی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے 50 کروڑ روپے کمائی کی تھی۔

پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم نے عالمی سطح پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔


Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, ار, ایوارڈ, اے, جاؤں, جیت, شوبز, عالمی, فلم, لیا, نہیں, نے, وائی, پنجاب, گی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...