https://goo.gl/UEuZ22
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان ساری زندگی ہنڈی سے پیسہ منگواتے آئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے ہیں اوردوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں اورامپائر کی انگلی اٹھنے کاانتظارکرتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کے کیس میں توسیع مانگی گئی،نوازشریف واحدشخص ہیں جس نے عدالت کے ہرفیصلے کوتسلیم کیا،سپریم کورٹ جب عمران خان کےخلاف فیصلہ دیتی ہے تواحتجاج کرتے ہیں،عمران خان جواب دیں سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات کیوں جمع کرائیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہناتھا کہ آج تک نیب کے ریفرنسز نامکمل ہیں،عمران خان نے تسلیم کیاکہ عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں،چیئرمین پی ٹی آئی جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان جواب دیں30ممبرہونے پرچودھری سرور نے 44ووٹ کیسے حاصل کیے،ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کی حکومت کوگرایاجاتا ہے،پوراپاکستان دیکھ رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کواقامے پرنکالا گیا، پارٹی صدارت سے ہٹایاگیا۔
Urdu Khabrain
Friday, 15 June 2018
عمران خان ساری زندگی ہنڈی سے پیسہ منگواتے آئے ہیں،مریم اورنگزیب کا الزام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment