https://is.gd/ahbmH2
اسلام آبادر(نیوزڈیسک ) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات 2018ء کیلئے2 تاریخیں سامنے آگئی ہیں،،الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے لیے 25 یا 26 جولائی کوپولنگ کی تاریخوں پرغور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی عام انتخابات2018ء کے انعقاد کیلئے تیاریاں فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ الیکشن
کمیشن نے عام انتخابات کو صاف شفاف کروانے کیلئے نہ صرف اقدامات کیے جارہے ہیں بلکہ ووٹرز لسٹوں اورانتخابی عملے کی تربیت بھی شروع کردی ہے۔ جن میں ریٹرننگ آفیسراوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عام انتخابات2018ء کا صاف شفاف انعقاد اور پولنگ کے دوران سکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ الیکشن 2013ء کے فوری بعد الیکشن کمیشن پردھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔ تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ لاہور میں مختلف پولنگ اسٹیشنز پردھاندلی ہوئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھاندلی کو بے نقاب کرنے کیلئے اسلام آباد میں ایک سوچھبیس دن کا دھرنا بھی دیا۔ تاہم عمران خان کے مطالبے پرچار حلقے بھی کھولے گئے۔ تاہم اس بار الیکشن میں دو بڑی جماعتوں میں ٹف مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ ان میں پاکستان مسلم لیگ ن اور دوسری جماعت تحریک انصاف ہے ۔اسی طرح پیپلزپارٹی اورمذہبی اتحاد ایم ایم اے بھی الیکشن میں بھرپورانداز میں اترنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے
پیش نظر حلقہ بندیوں کا کام بھی مکمل کرلیا ہے۔تاہم ملک بھر میں اکثر حلقے ایسے ہیں جو تبدیل کردیے گئے ہیں۔ جن پر سیاسی جماعتوں کے منتخب اور نامزد امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ تاہم اب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کیلئے2 تاریخیں سامنے آگئی ہیں،،الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے لیے 25 یا 26 جولائی کوپولنگ کی تاریخوں پرغور شروع کردیا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, News pk, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, اعلان, انتخابات, تاریخ, عام, مہینے, میں, پاکستان, کردیا, کس, کو, کی, گیا, گے, ہوں
Monday, 11 June 2018
پاکستان میں عام انتخابات کس مہینے کی کس تاریخ کو ہوں گے، اعلان کردیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment