https://is.gd/1NLWtK
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشکوک بالنگ ایکشن سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آل رائونڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔محمد حفیظ پر گزشتہ سال تیسری مرتبہ مشکوک بالنگ ایکشن کے سبب پابندی لگی تھی اور حال ہی میں انہوں نے اپنا ایکشن کلیئر کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے ایک
انٹرویو کے دوران بالنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کے قانون پر سوالات اٹھائے تھے۔ حفیظ نے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ مشکوک ایکشن کے حوالے سے کئی چیزیں اثرانداز ہوتی ہیں، اس کا بورڈز کی طاقتور ہونے سے بہت تعلق ہے اور کوئی بھی ان کھلاڑیوں پر پابندی لگا کر تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتا۔انہوں نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا کہ آخر کوئی عام آنکھ بالنگ کرنے والے کے کندھے محض ایک یا دو ڈگری کے خم کو دیکھ سکتا تھا۔50 ٹیسٹ، 200ون ڈے اور 81 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے آل رانڈر نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ مجھے ایکشن مشکوک قرار دیے جانے کے طریقہ کار پر شک ہے۔ یہ مشکوک ہے کیونکہ میچ ریفریز یا فیلڈ امپائرز ان کھلاڑیوں کے ایکشن کو کیوں نہیں دیکھتے دن کے کندھے میں 35ڈگری تک خم آتا ہے لیکن میرا 16ڈگری کا خم دیکھ لیا ۔۔پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی آفیشلز نے اس بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس کے بعد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News
Monday, 11 June 2018
ْآئی سی سی کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آل رائونڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment