https://is.gd/wTVkx0
دبئی کی فلیگ شپ ائیرلائن ایمریٹس نے کیبن کریو کی بھرتی کے لئے واک ان انٹرویوز کا اعلان کردیا ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں دبئی میں کیبن کریو کی بھرتی کے لئے انٹرویوز شروع ہوجائیں گے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 13 اور 28 اپریل کے روز اوپن ڈے اٹینڈ کرسکتے ہیں جبکہ ا ئیرلائن کی ویب سائٹ سے بھی انٹرویو کے مقامات اور اوقات کی معلومات لی جاسکتی ہیں۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ اسے کھلے ذہن، مدد کے جذبے سے سرشار اور دوستانہ مزاج رکھنے والے امیدواران کی ضرورت ہے۔ ملازمت کے خواہشمند امیدواران انگریزی زبان میں تحریر کئے گئے اپنے اپ ٹو ڈیٹ سی وی اور ایک تصویر کے ساتھ تشریف لائیں۔
اوپن ڈ ے میں شمولیت کے لئے پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے تاہم سلیکشن کے متعلق شرائط و ضوابط کی معلومات ائیرلائن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ملازمت کے وقت عمر کم از کم 21 سال ہونی چاہیے۔ آرم ریچ 212 سنٹی میٹرجبکہ پنجوں کے بل کھڑے ہونے پر کم از کم قد 160 سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ تعلیم کم از کم انٹرمیڈیٹ ہو جبکہ انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے۔ ایمریٹس ائیرلائن کی یونیفارم پہننے پر کسی قسم کا ٹیٹو نظر نہیں آنا چاہیے جبکہ نئے لوگوں سے ملنے، نئی جگہوں پر جانے او رنئے حالات سے مطابقت اختیار کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔
کامیاب امیدواروں کو دیگر فوائد کے علاوہ ساڑھے 9ہزار درہم (تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے) ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Monday, 11 June 2018
ایمریٹس ایئرلائن میں ایئر ہوسٹس کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment