Wednesday, 11 July 2018

جلال آباد میں مسلح افراد کا حملہ،10افراد ہلاک

https://is.gd/KRyMrK
افغانستان کے شہر جلال آباد میں سرکاری عمارت پر مسلح افراد کے حملے میں 10افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر دھاوا بول دیا ۔

رپورٹس کے مطابق عمارت کے نزدیک 2دھماکے بھی سنے گئے ،سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔

افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں،کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی ہے ۔

جلال آباد میں2 ہفتوں کے دوران ہونے والا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے ۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...