https://is.gd/CnM6O7
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جیل کی کال کوٹھری سامنے دیکھ کر بھی پاکستان جارہا ہوں،اس مشکل وقت میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔
لندن میں مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اب جیل جانا پڑے یا پھانسی پر چڑھایا جائے لیکن اب ان کے قدم نہیں رکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا وعدہ پورا کرنے جارہا ہوں،کیا پاکستان کی تاریخ میں کوئی سخص 11 سال قید بامشقت کی سزا سننے کے بعد پاکستان واپس آیا ہے؟
نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ لکھنا پڑا کہ میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، فیصلے میں لکھا گیا کہ نواز شریف کو کرپشن کے الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاکہ میری اہلیہ اب تک ہوش میں نہیں ہیں،انہیں اللہ کے سپرد کرکے جارہا ہوں،معلوم نہیں کب اور کس حال میں انہیں دیکھوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بھی سن لیں جو میری سیاسی پناہ کے دعوے کررہے تھے ،اب میرے قدم نہیں رکیں گے،قوم کا سر جھکنے نہیں دوں گا،میری بیٹی اور داماد کو ظالمانہ سزاسنائی گئی ۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ سزا میری بیٹی کو نہیں پوری قوم کی بیٹوں کو سنائی گئی ،ان سزائوں کے لئے تیار ہوں،مجھے اپنے حقیقی جرائم کا اندازہ ہے۔
Urdu Khabrain
Wednesday, 11 July 2018
کال کوٹھری سامنے دیکھ کر بھی پاکستان جارہا ہوں، نوازشریف
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment