https://is.gd/fpMZCN
برطانوی شائقین کرکٹ نے بدھ سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے اپنے ملک کے 1000ویں ٹیسٹ کے موقع پر کسی بھی دور کے گیارہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جن میں موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر سے کرکٹ کے شائقین نے آن لائن سروے میں بابائے انگلش کرکٹ ڈبلیو جی گریس سمیت 100 کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ الیون کا انتخاب کیا، جولائی میں ہونے والے سروے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 108 افراد سے رائے لی گئی۔
انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان گراہم گوچ حیران کن طور پر ٹیم میں شامل نہیں جبکہ موجودہ کپتان جوئے روٹ، کیون پیٹرسن اور سوئنگ بولر جیمس اینڈرسن ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
گیارہ رکنی ٹیم میں الیسٹر کک، لین ہوٹن، ڈیوڈ گاور، کیون پیٹرسن، جوئے روٹ، این بوتھم، وکٹ کیپر ایلن ناٹ،گریم سوان، فریڈ ٹرومین، جیمس اینڈرسن اور باب ولیس شامل ہیں۔
انگلینڈ کے بیٹنگ لیجنڈ لین ہیوٹن 1990ء جبکہ فاسٹ بولر ٹرومین 2006ء میں انتقال کرگئے تھے۔
منتخب کھلاڑیوں کو یکم اگست سے شروع ہونے والے ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز پریڈ کے لئے مدعو کیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 31 July 2018
انگلینڈ کے کسی بھی دور کے 11 بہترین ٹیسٹ کرکٹرز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment