Tuesday, 31 July 2018

پی ٹی آئی قیادت چوہدری پرویزالہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی خواہشمند

https://is.gd/XoJkxY




چوہدری پرویزالہی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب میں رہنے کا اعلان کرچکے ہیں فوٹو: فائل


چوہدری پرویزالہی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب میں رہنے کا اعلان کرچکے ہیں فوٹو: فائل



 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویزالہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی خواہشمند ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرلینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو اس منصب پر لایا جائے۔


مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں بھی مقامی سطح پر اتحاد قائم ہوئے تھے جس کی وجہ سے کئی حلقوں پر دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔


واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی پہلے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب میں فعال کردار ادا کرنےکا اعلان کیا ہے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...