https://is.gd/9tlam5
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اتحادیوں سمیت 137 ارکان قومی اسمبلی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔
بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان کی کل تعداد 130ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی،پنجاب میں 21 امیدواروں کے ساتھ رابطہ ہو چکا ہے۔
وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی کے لیے صرف تحریک انصاف کے رکن کو ہی نامزد کریں گے اور یہ فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں بھی مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان سے آج بنی گالہ میں سعودی عرب کے سفیر نےملاقات کی ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی سینئر قائدین نے آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان عمران خان خود کریں گے
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment