https://is.gd/Dp0Std
شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں طویل مدت کے لیے روسی فوج کی ضرورت ہے اور اس کی خدمات صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ ہی نہیں، دوسرے امور کے لیے بھی درکار ہیں۔
روس کی انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق بشارالاسد نے کہا کہ شام میں مہاجرین کی تیزی سے واپسی دمشق اور ماسکو کے درمیان بات چیت کا ایک اہم موضوع اور ایشو ہے۔
شامی صد ر نے ملک میں ابتدائی طبی امداد دینے اور ان کی جانیں بچانے کے لیے کام کرنے والے رضا کار گروپ ’’وائٹ ہیلمٹس‘‘ کو سخت دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ’وائٹ ہیلمٹس‘ کے کارکنان نے عام معافی کی پیش کش کو قبول کرنے سے انکار کیا تو ان کا بھی تمام دہشت گردوں کی طرح قلمع قمع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک شمال مغربی صوبے ادلب اور دوسرے علاقوں میں جہاں کہیں دہشت گرد موجود ہیں، ان کے خلاف کارروائی شامی فوج کی سرگرمیوں میں اولین ترجیح ہوگی
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment