Friday, 27 July 2018

ٹام کرز کے زخمی ہونے سے فلم مشن امپاسبل کے بجٹ میں بے تحاشہ اضافہ

https://is.gd/uPDmEk



لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) فلم مشن امپاسبل فال آؤٹ کیلئے ہولی وڈ اسٹار ٹام کرز کا اپنے خطرناک ایکشن مناظر خود فلمانے پر اصرار پیراماؤنٹ پکچرز کو کافی مہنگا پڑگیا۔

نئی رپورٹ کے مطابق مشن امپاسبل سلسلے کی چھٹی فلم کا بجٹ ٹام کرز کے خطرناک ایکشن فلمانے کے دوران پاؤں کی ہڈی ٹوٹنے سے کے بعد بہت زیادہ بڑھ گیا.

جس کی وجہ سے پروڈکشن کو آٹھ ہفتے تک روکنا پڑا۔

ہولی وڈ رپورٹر نے کہا کہ فلم کا فائنل بجٹ اب کی سیریز میں سب سے زیادہ ڈھائی سو کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،مشن امپاسبل روگ نیشن کیلئے 170 ملین ڈالر کے سابق ریکارڈ سے بھی زیادہ ہوگیا۔

دی ٹی ایچ آر رپورٹ کا کہنا ہے کہ اضافی لاگت کا احاطہ انشورنس سے ہوجائے گا کیونکہ ٹام کرز فلمبندی کے دوران زخمی ہوئے تھے لیکن اسٹوڈیو خود کو مشکل میں پاتا ہے کیونکہ اس سےان کے منافع کی شرح کم ہوجائے گی۔

مشن امپاسبل سلسلے کی گزشتہ دو فلموں گھوسٹ پروٹوکول اور روگ نیشن نے دنیا بھر میںمجموعی طور پر سات سو ملین ڈالر کے قریب کمائی کی تھی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...