Sunday, 15 July 2018

غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی‘ 2 فلسطینی نوجوان شہید‘ 10 زخمی

https://is.gd/FJuhFB
غزہ : فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی فضائی کارروائی میں دو فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں غاضب اسرائیلی فوج نے پولیس اور سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر 4 بم گرائے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کی گئی فضائی کارروائی میں 2 نوجوان شہید ہوئے جبکہ 10 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے طیاروں نے گزشتہ ماہ 20 جون کوغزہ کی پٹی پرموجود فلسطینی علاقوں میں 25 مقامات پرشدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014ء میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پرشدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
Urdu Khabrain
اسرائیل, زخمی, شہید, غزہ, فضائی, فلسطینی, میں, نوجوان, کارروائی, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...