Sunday, 15 July 2018

بھارتی فوج کا کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور

https://is.gd/zXU7Ox



بھارتی فوج ملک بھر میں پھیلے ہوئے کنٹونمنٹ کے علاقوں کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فنڈز کی بچت کی جا سکے۔

برطانوی فوج کے تحت آج سے ڈھائی سو سال پہلے ہندوستان بھر میں چھائونیاں یا کنٹونمنٹ علاقے قائم کیے گئے تھے۔

بھارتی فوج نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کے اندر موجود ملٹری ایریاز کو ملٹری اسٹیشن بنایا جا سکتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ کے سویلین علاقوں کو مقامی میونسپل حکام کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔

بھارت میں اس وقت باسٹھ کنٹونمنٹ علاقے ہیں جہاں فوجی اور سویلین شہریوں کی کل آبادی پچاس لاکھ ہے، بھارت میں کنٹونمنٹ علاقوں کی بحالی کا بجٹ اس سال چار سو چھہتر کروڑ روپے تھا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...