Sunday, 15 July 2018

انتخابات 2018، فافن 19 ہزار مشاہدہ کار تعینات کرے گا

https://is.gd/Ot9Ywz




مشاہدہ کارپولنگ ماحول،ووٹنگ،نتائج تیاری پر رپورٹ مرتب کریں گے۔ فوٹو: فائل


مشاہدہ کارپولنگ ماحول،ووٹنگ،نتائج تیاری پر رپورٹ مرتب کریں گے۔ فوٹو: فائل



اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن) عام انتخابات 2018کے مشاہدے کے لیے19ہزارتربیت یافتہ اورغیر جانبدار مشاہدہ کار تعینات کرے گا جو الیکشن کمیشن کے قائم کردہ 58 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ وگنتی کے عمل کا مشاہدہ کریں گے۔


فافن50 سے زائد تنظیموں کانیٹ ورک ہے جو2008 سے انتخابات کا مشاہدہ کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مشاہدے کے لیے فافن کی درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنرزکوضابطے کی کارروائی پوری کرکے مشاہدہ کاروں کواجازت نامے جاری کرنے کی کی ہدایات دی ہیں۔


پنجاب بھر میں9554، سندھ 4225، خیبر پختونخوا بشمول فاٹا 3549، بلوچستان1117اوراسلام آباد میں 225 مشاہدہ کار انتخابی عمل کا مشاہدہ کرینگے جو پولنگ اسٹیشنوں کے گردانتخابی ماحول، سیاسی وانتخابی تشدد، ووٹنگ کے انتظامات،پولنگ بوتھوں میں ووٹنگ کے عمل،ووٹوں کی گنتی اورانتخابی نتائج کی تیاری کے مراحل کیساتھ ساتھ خواتین کوحقِ رائے دہی کے استعمال میں درپیش رکاوٹوں کابھی جائزہ لیں گے۔


 



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...