Sunday, 15 July 2018

عمران خان کے جھنگ کے جلسے میں خالی کرسیاں، کئی امیدوار شریک ہی نہیں ہوئے

https://is.gd/nhP2N1




عمران خان نے تقریر میں گلہ کرتے ہوئے کیا کہ جھنگ والو لگتا ہے آپ کو ٹائم پر آنا پسند نہیں۔ فوٹو: فائل


عمران خان نے تقریر میں گلہ کرتے ہوئے کیا کہ جھنگ والو لگتا ہے آپ کو ٹائم پر آنا پسند نہیں۔ فوٹو: فائل



جھنگ / فیصل آباد: جھنگ میں پی ٹی آئی کے امیدوارعمران خان کے جلسے میں عوام کولانے میں بری طرح ناکام رہے جب کہ عمران بھی عوام کی عدم شرکت کے باعث مایوس ہوگئے۔


عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے تو استقبال کیلیے کوئی امیدوار موجود نہ تھا، وہ چوہدری سرور اور دیگر چند افراد کے ہمراہ خود ہی اسٹیج پر آ گئے، اسٹیج پر بھی صرف راشدہ یعقوب اور غلام بی بی بھروانہ چند عہدیداروں کے ہمراہ موجود تھیں جبکہ باقی صوفے اور کرسیاں خالی تھیں۔


اکثر ٹکٹ ہولڈر تاخیر سے آئے جبکہ این اے116سے امیدوار امیر سلطان اس وقت آئے جب عمران خان تقریر مکمل کرنے والے تھے، بعض امیدوار تو سرے سے جلسہ میں آئے ہی نہیں۔ پنڈال میں خواتین کیلیے لگائی جانے والی کرسیوں کی پہلی لائن بھی نہ بھر سکی جبکہ مردوں کے لئے لگائی گئی کرسیوں کی زیادہ تعداد بھی خالی تھی۔


عمران خان نے تقریر میں گلہ کرتے ہوئے کیا کہ جھنگ والو لگتا ہے آپ کو ٹائم پر آنا پسند نہیں۔ فیصل آباد جلسے میں پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 40 تا 45 ہزار لوگ شریک ہوئے جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق حاضرین کی تعداد 8 سے دس ہزار تک تھی، عمران خان نے 4 بجے خطاب کرنا تھا لیکن وہ 8 بجے جلسہ گاہ پہنچے۔ اسٹیج کے سامنے نشستوں پر بیٹھنے پردو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں 5 کارکنوں کے سروں پر معمولی چوٹیں آئیں۔


 



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...