Tuesday, 17 July 2018

الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، 247 افراد ہلاک

https://is.gd/WIxA58
 


الجزائر طیارہتصویر کے کاپی رائٹ
Reuters

 

الجرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 247 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


بتایا گیا ہے کہ مراکش سے علیحدگی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف پولیساریو فرنٹ کے چھبیس افراد بھی طیارے میں سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق فو جی طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ طیارہ حادثہ بدھ کی صبح دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ یہ ہوائی اڈے ملک کی فضائیہ کا اڈا ہے۔

جائے حادثہ کی ایک ویڈیو میں طیارے کے ملبے سے اٹھنے والا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔

چار سال قبل بھی الجزائر کے ایک فوجی طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں فوجی اہلکار اور ان کے خاندان کے افراد سمیت 77 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


قالب وردپرس
Urdu Khabrain
افراد, الجزائر, تباہ, طیارہ, فوجی, کا, کر, گر, ہلاک

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...