https://is.gd/uqDKZ1
نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ اگلی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہوں گی۔
اسلام آباد میں سرکاری قرضوں کے موضوع پر سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان کے ذمے اندرونی اور بیرونی قرضوں کا حجم 24.5 ٹریلین روپے ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورت حال کوسنبھالنے کیلئے ذمےدارقیادت کی ضرورت ہے،30 جون تک پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کے 72 فیصد تک پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ قانون کے مطابق قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 60 فیصد تک ہونے چاہیںجبکہ مجموعی قرضوں کا حجم قانونی حد سے 12 سے 14 فیصد اوپرچلا گیاہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ قرضے مئی تک 16.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے،بیرونی قرضوں اورواجبات کا حجم 92.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،قرضوں میں اضافے کی ایک وجہ غیرذمے داراورکمزورمعاشی منصوبہ بندی ہے۔
شمشاد اختر نے یہ بھی کہا کہ قرضوں میں اضافے کی ایک وجہ غیر ذمے دار اور کمزور معاشی منصوبہ بندی ہے، عالمی سطح پر شرح سود بڑھنے سے پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 17 July 2018
اگلی حکومت کا بڑا چیلنج غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی ہے،شمشاد اختر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment