https://is.gd/3hRrsM
بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں پکنک بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 33افراد ہلاک ہوگئےجبکہ حادثہ ضلع رائے گڑھ میں پیش آیاہے۔
پولیس کے مطابق بس پہاڑی علاقے کی سڑک سے بے قابو ہو کر 500 فٹ گہری کھائی میں گری، بس میں زرعی یونیورسٹی کا اسٹاف پکنک منانے ہل اسٹیشن جا رہا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں صرف ایک مسافر بچ سکا جس نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے گیلی سڑکیں حادثے کا سبب بنی تھی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment