Tuesday, 17 July 2018

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں پر انتخابی عمل روک دیا

https://is.gd/fvKw3Z




چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہو گا،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل


چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہو گا،الیکشن کمیشن فوٹو: فائل



 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 صوبائی نشستوں پر انتخابی عمل روک دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر انتخابی عمل روکنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ان حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے ایک ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابی عمل روکا گیا ہے، خیبر پختونخوا سے پی کے 78، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 ، پنجاب اسمبلی کے پی پی 87 اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 87 پر انتخابی عمل روکا گیا ہے۔ چاروں حلقوں پر انتخاب عام انتخابات کے بعد ہوگا۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...