https://is.gd/wy40JQ
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن 2018ء کےلئے انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جان کے خطرے کی وجہ سے گھرمیں نہیں بیٹھ سکتا ۔
صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہبیرونی قوتیں الیکشن ملتوی کرانے کےلئے دھماکے کرارہی ہیں،سازش ناکام بنانے کےلئے انتخابی مہم جاری رکھوں گا۔
انہوں نےکہا کہ شہبازشریف نے اپنے بھائی نوازشریف کو وطن واپس بلاکر گیم کردیا ہے ،لاکھوں لوگوں کو استقبال کا کہہ کر اپنے بھائی کو وطن واپس بلایا اور خود گاڑی میں بیٹھے رہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کوئٹہ میں جو کل دہشت گردی ہوئی اس سے دل خراب ہوا،سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھا ،مجھے لوگوں نے شہادتوں اور جان کے خطرے کے باعث جلسے کینسل کرنے کا کہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے لوگوں سے کہا کہ موت کا وقت مقرر ہے،جلسے کینسل کرنے سے کس کو فائدہ ہوگا؟ہمارے دشمن انتخابی سرگرمیاں معطل کرنا ہی چاہتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اندر بیٹھے لوگ بھی ان سازشوں میںشریک ہیں،وہ چاہتے کہ پاکستان میں فساد ہو اور لوگ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کےلئے نہ نکلیں،یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں انتخابی عمل پرامن نہیں ہونے دینا چاہتے ۔
ان کا کہناتھاکہ کسی لیڈر کو نہ مانیں ،جس کا پیسہ اور جائیداد پاکستان میں نہ ہو، جو نیچے سے اوپر آیا ہے اسے عوام کا درد ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ نواز شریف کے خاندان کا بزنس کرپشن تھا ،زرداری تم بتاو،بمبینو سنیما کے ٹکٹ بلیک کرنے والے کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ،جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا تھا وہ باہر چلا گیا ،میں نے30 سال باہر کمائی کی،میرا ایک پیسہ ملک سے باہر نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کل کرپشن کے گاڈ فادر نواز شریف ہوائی جہاز سے اترے،یہ کس نے میاں صاحب کو کہا تھا کہ پاکستان آئیں،ان کے ساتھ بڑا گیم ہوا،ائیرپورٹ پر سناٹا رہا،20 کروڑ لوگوں میں سے سات آٹھ ہزار لوگ آئے،شہبازشریف گاڑی میں چھپا ہوا تھا،باہر ہی نہ نکلا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف خوش تھا کہ نواز شریف گیا اب حمزہ کی باری آجائے گی،لیکن شہباز شریف آپ کے لیے بھی اچھی خبر نہیں ،آپ بھی نواز شریف کے ساتھ جلد اڈیالہ میں ہوں گے۔
ان کا کہناتھاکہ شہباز شریف 25 جولائی کے بعد تمھاری باری بھی آئے گی،جو لوگ نواز شریف کے لیے استقبال کو گئے انھیں کیا اچھے برے کی تمیز نہیں ؟جو لوگ ائیرپورٹ پر گئے انھیں شرم ہے کہ کوئی غیرت ہے کہ وہ ایک مجرم کو لینے گئے،آپ ائیرپورٹ ایک ڈاکو کو لینے گئے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں اے این پی والوں سے پوچھتا ہوں ،کہ آپ تو نواز شریف کے بغل بچے تھے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment