https://is.gd/zSciAA
جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق حادثہ جنوب مشرقی شہر یوہانگ کے میرین کور بیس پر پیش آیا جہاں جنوبی کوریا اور امریکا کے فوجی دستے سالانہ فوجی مشقیں کرتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر پرواز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے 10 میٹر بلندی سے گرکر تباہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فوجی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment