Tuesday, 17 July 2018

’الیکشن 2018ء میں ایک جماعت کے سوا سب ٹارگٹ پر ہیں‘

https://is.gd/fwOMhQ



عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ 2013ء میں صرف اے این پی نشانے پر تھی، 2018 بار ایک جماعت کو چھوڑ کر باقی سب جماعتیں ٹارگٹ پر ہیں۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ دھماکوں کے باوجود اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے، اگر ان پر حملہ ہو تو بھی کارکن الیکشن میں بھر پور حصہ لیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتے ہیں کہ ملک میں انتخابات نہ ہوں ، امن و امان کی ذمے داری نگراں حکومت کی بنتی ہے ، ملک میں صرف تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت ہے ۔

اے این پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ کپتان کے سیاست میں آنے سے شائستگی ختم ہوگئی ، وہ پیپلز پارٹی کے بارے میں پرویز خٹک کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ، خٹک بھی تو پیپلز پارٹی کا حصہ تھے ۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...