Tuesday, 17 July 2018

کینسر میں مبتلا عرفان خان کی تازہ تصویر وائرل

https://is.gd/ZjbQXZ



کینسر کے خطرناک مرض سے لڑتے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکراتے نظر آرہے ہیں اور یوں انہیں مسکراتا اور بیماری سے لڑتا دیکھ انکے مداح بیحد خوش ہیں ۔

دوسری جانب ہدایتکار وشال بھردواج نے ایک بیان میں کہا کہ عرفان خان کے ساتھ ان کی بات چیت روزانہ ہوتی ہے اور وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں تاہم انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عرفان خان مکمل صحتیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں ضرور واپس آئیں گے۔

واضح رہے بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

عرفان خان کے مداح انکی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...