Friday, 13 July 2018

سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے

https://is.gd/ejrY9K
ایم کیو ایم کے بانی ارکان میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سلیم شہزاد کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کئی دن سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سلیم شہزاد نے اپنے سوگواران میں بیوہ اور پانچ بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔ خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ سلیم شہزاد  2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے اور انہیں چند روز قبل طبیعت زیادہ بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے تھے۔



سلیم شہزاد 6 فروری 2017 کو طویل خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، ان کے خلاف مجموعی طور پر 23 مقدمات درج تھے اور عدالتوں سے ضمانت پر ہونے کے ساتھ انہیں عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔

Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...