Saturday, 7 July 2018

ایران نے عراق کو بجلی کی فراہمی بند کردی

https://is.gd/EM9CT8


ایران نے واجبات کی عدم ادائیگی پر عراق کو بجلی کی ترسیل منقطع کردی ، جس کے بعد عراق کےکئی شہر اور علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیاہے۔

عراقی وزارت بجلی کے ترجمان مصعب المدیرس کا کہنا ہے کہ عراق حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں پر ایران نے جمعہ سے عراق کو دی جانے والی ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی بند کردی جس سے میسان، زیکار اور بصرہ صوبوں میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ کرنا پڑگیا ہے۔

دریں اثناء مختلف سیاسی جماعتوں نے عراقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود دوسرے ممالک سے درآمد کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ عراق کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں جہاں پر درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...