Saturday, 7 July 2018

نواز شریف کی وطن واپسی، (ن) لیگ کی کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

https://is.gd/V9gy3Q




ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور بھرپور طریقے سے اپنے قائد کا استقبال کریں، حمزہ شہباز (فوٹو: فائل)


ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور بھرپور طریقے سے اپنے قائد کا استقبال کریں، حمزہ شہباز (فوٹو: فائل)



 لاہور: نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وطن واپسی کے اعلان پر ن لیگ نے جمعے کو ملک بھر کے تمام کارکنوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی نے جمعے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کا اعلان کردیا ہے۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مقدمے میں ان کی گرفتاری کے وارنٹ حاصل کرکے ایئرپورٹ پر ہی دونوں کی گرفتاری کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔


یہ پڑھیں: مریم نواز کا والد کے ہمراہ جمعہ کو وطن واپس آنے کا اعلان


دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد کی وطن واپسی کے موقع پر ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور اپنے قائد کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں۔



واضح رہے کہ نیب حکام نے قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی ہے۔ نیب کا کہنا ہے نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔





Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...