Monday, 23 July 2018

ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کی نئی تاریخ سامنے آگئی

https://is.gd/tqgPXM



امریکا اور بھارت کے درمیان ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ دو بار منسوخ ہونے کے بعداب ستمبر میں نئی دہلی میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بھارت اور امریکا کے درمیان اسٹریٹیجک، سیکورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی۔

دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح پر ہونے والی ملاقات 6 ستمبر کو ہو گی جس کی تصدیق امریکی حکام کی جانب سے بھی کی جاچکی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اوروزیر دفاع جیمس میٹس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے اور اپنے بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ میں مشترکہ مفادات کے دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...