https://is.gd/M0gXNY
نادرا نے 16جولائی سے پہلے دی گئی تمام درخواستوں پر شناختی کارڈ25 جولائی کو ہونے والے الیکشن سے پہلے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین نادرا عثمان مبین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں طے پایا کہ 16 جولائی تک ملنے والی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شناختی کارڈ کی بروقت پرنٹنگ اور ترسیل 25جولائی سے پہلے کی جائے۔ہدف کے حصول کےلئے پرنٹنگ کا عمل 24گھنٹے جاری رکھاجائے گااور تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام شناختی کارڈ بشمول نارمل کیٹیگری ہنگامی بنیادوں پر پرنٹ کئے جائیں۔
نادرا حکام کے مطابق 16 جولائی سےنادراتمام درخواست گزاروں سےان کےپرانے کارڈ ضبط نہیں کررہاجبکہ زائدالمعیاد شناختی کارڈ بھی ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔
نادرا حکام کے مطابق تمام نادرا سینٹرزہفتہ و اتوارسمیت رات 9بجےتک کارڈکی ترسیل کیلئے کھلے رکھے جائیں گےجو 25 جولائی کو دن 2بجے تک نادرا دفاتر سے وصول کئے جاسکتے ہیں۔
نادراحکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ متعلقہ دفاتر سے مقررہ اوقات میں وصول کرلیں ۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment