Monday, 23 July 2018

ٹرمپ نے ایرانی صدر کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

https://is.gd/GEnupw




امریکا شیر کی دم سے نہ کھیلے ورنہ ایران سے ہونے والا تصادم ’’تمام جنگوں کی ماں ‘‘ ثابت ہوسکتا ہے (فوٹو: فائل)


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا کو دھمکی دینے سے باز رہیں ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کودھمکی دینے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔

ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں جوابی طور پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایرانی صدر روحانی حسن روحانی کو براہ راست مخاطب کیا اور کہا کہ ایران نے آئندہ کبھی امریکا کو دھمکی دی تو سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے جیسا کہ تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے۔

To Iranian President Rouhani: NEVER, EVER THREATEN THE UNITED STATES AGAIN OR YOU WILL SUFFER CONSEQUENCES THE LIKES OF WHICH FEW THROUGHOUT HISTORY HAVE EVER SUFFERED BEFORE. WE ARE NO LONGER A COUNTRY THAT WILL STAND FOR YOUR DEMENTED WORDS OF VIOLENCE & DEATH. BE CAUTIOUS!


— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) 23 July 2018

ٹرمپ نے یہ دھمکی براہ راست ایرانی صدر حسن روحانی کو دی ہے جیسا کہ امریکی صدر کے ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا شیر کی دم سے نہ کھیلے ورنہ  ایران سے ہونے والا تصادم ’’تمام جنگوں کی ماں ‘‘ ثابت ہوسکتا ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...