Tuesday, 17 July 2018

چیف جسٹس کے رقص کی ویڈیو وائرل

https://is.gd/4sTtvD




دنیا میں سب سے اچھے اور مہمان نواز لوگ گلگت بلتستان کے ہیں، چیف جسٹس فوٹو:سوشل میڈیا


ہنزہ: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار 5 روزہ نجی دورے پر گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ہنزہ میں مقامی روایتی رقص کی تقریب میں شرکت کی اور رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ چیف جسٹس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روایتی رقص سے محظوظ ہوتے رہے۔

گلگت بلتستان کے عوام نے چیف جسٹس اور ان کی فیملی کو اپنی مہمان نوازی سے خوب متاثر کیا۔  چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں سب سے اچھے اور مہمان نواز لوگ گلگت بلتستان کے ہیں، گلگت بلتستان خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...