https://is.gd/VlIkB9
٭رمضان المبارک میں اکثر دوپہر یا شام کے اوقات میں سَر درد کی شکایت ہوجاتی ہے، لہٰذا5،10 منٹ تک آنکھیں بند کر کے گہرے گہرے سانس لیں،جب کہ نہانے سے بھی درد کم ہوجاتا ہے۔
٭سحری میں اگر سالن یا سبزی میں لیموں کا رس یا سرکے کے چند قطرے چھڑک لیں،تو دِن بَھر کھٹی ڈکاریں نہیں آتیں۔
٭افطار میں اگر تربوز، گرما، پپیتا یا خربوزہ کھایا جائے، تو معدے اور آنتوں کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔
٭افطار میں گھر کا بنا ہوا تازہ پھلوں کا جوس استعمال کریں،کم زوری کا احساس نہیں ہوگا۔
٭سحری کے فوراً بعد آرام سے گریز کیا جائےکہ کچھ دیر لیٹنے سے نہ صرف طبیعت سُست ہوجاتی ہے، بلکہ معدے پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔نیز، پیٹ بھی پھولا سا محسوس ہوتا ہے۔
٭افطار سے سحر تک زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، تاکہ قبض نہ ہو۔
٭کم نمک والی غذا استعمال کرنے سے دِن بھر پیاس کم لگتی ہے۔
(عشرت فاطمہ،لاہور)
Urdu Khabrain
Magazine, اور, سنڈے, صیام, ماہ, مجرب, میگزین, ٹوٹکے
Sunday, 1 July 2018
ماہ صیام اور مجرب ٹوٹکے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment