https://is.gd/3b2IGJ
کینبیرا: آسٹریلیا کے کینگرو نے اسٹیڈیم میں فٹبال میچ میں حصہ لے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018 کا جنون ہر طرف سوار ہے اور دنیا بھر میں فٹبال کے شوقین افراد اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ بھی کررہے ہیں مگر آسٹریلیا کا کینگرو بھی اس کھیل کا دلدادہ نکلا۔
آسٹریلیا کے شہر کینبیرا میں مقامی ٹیموں کے مابین فٹبال میچ جاری تھا کہ اسی دوران کینگرو اچھلتا کودتا میدان میں آگیا اور اُس نے گول پر اپنی پوزیشن سنبھال لی۔
کینگرو کی میدان میں آمد کے ساتھ میچ کو روکنا پڑا مگر اُس نے گول کے پاس جاکر اپنی پوزیشن سنبھالی اور کھلاڑیوں کو دیکھنے لگا، اسی دوران منتظمین اُسے بھگانے کے لیے فٹبال پھینکی مگر وہ اپنی جگہ پر رہا اور پھر گراؤنڈ میں لیٹ گیا۔
کچھ دیر وقفے کے بعد منتظمین نے کینگرو کو پکڑنے اور اُسے گراؤنڈ سے باہر نکالنے کی کوشش کی مگر اُس نے اسٹیڈیم میں دوڑ لگا دی، کئی منٹوں کی تگ و دو کے بعد جب کینگرو کا دل بھر گیا تو وہ خود اسٹیڈیم سے باہر کی طرف روانہ ہو گیا۔
Urdu Khabrain
اگیا, بھی, جنون, دیکھیں, فیفا, میدان, میں, ویڈیو, کا, کینگرو
Sunday, 1 July 2018
فیفا کا جنون، کینگرو بھی میدان میں آگیا، ویڈیو دیکھیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment