https://is.gd/qyJeSy
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہونے والی العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نہ پہنچ سکے،جج نے کمرہ عدالت میں موجود خواجہ حارث کے معاون کوطلب کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خواجہ حارث کے معاون سے سوال کیا کہ خواجہ حارث کب آئیں گے؟ وہ کہاں ہیں؟
خواجہ حارث کے معاون وکیل نے جواب دیا کہ خواجہ حارث آ رہے ہیں۔
جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ میں آپ کی اپیل پر سماعت کب ہے؟
خواجہ حارث کے معاون وکیل نے انہیں جواب دیا کہ ہائی کورٹ میں سماعت کل ہوگی۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ پہلے خواجہ حارث کو بلا لیں، پھر کارروائی آگے بڑھاتے ہیں۔
جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment