https://is.gd/CDr99d
امریکی جیل میں قید ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز ڈیوڈ ہیڈلے ساتھی قیدیوں کے حملے میں شدید زخمی ہوگیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شکاگو کے میٹرو پولیٹن کریکشنل سینٹر میں قید ڈیوڈ ہیڈلے پر 8 جولائی کو 2 ساتھی قیدیوں نے حملہ کیا جس میں ڈیوڈ ہیڈلے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ ڈیوڈ ہیڈلے کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا جہاں وہ زیر نگہداشت ہے۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ ہیڈلے امریکی جیل میں ممبئی حملوں میں شدت پسندوں سے رابطوں کے جرم میں 35برس کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment