https://is.gd/zbOaBl
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے جہاں انہیں گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم پہلے سے ہی موجود ہے اور کچھ دیر بعد ان کی گرفتاری متوقع ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ روز ہیتھرو ائیرپورٹ سے ابوظہبی کیلئے روانہ ہوئے تھے جہاں پہنچنے کے بعد آج وہ اتحاد ائیرویز کی پرواز ای وائے 243 کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہوئے۔ ابتدائی طور پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ سیکیورٹی صورتحال کے بعد ان کے طیارے کو اسلام آباد یا ملتان کی جانب موڑ دیا جائے گا تاہم آخری لمحات میں یہ واضح ہو گیا کہ طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر ہی لینڈ کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے قید کی سزا ملنے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیم پہلے سے ہی ائیرپورٹ پر موجود ہے۔ ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور ائیرپورٹ کی حدود میں صرف ٹکٹ ہولڈرز کو داخل ہونے کی اجازت ہے جبکہ ائیرپورٹ کے اطراف میں بھی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ائیرپورٹ جانے سے روکنے کیلئے لاہور کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے اور ہائی ویز کو بھی مختلف جگہوں سے بند کیا گیا۔
Urdu Khabrain
Friday, 13 July 2018
نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا، کچھ دیر میں گرفتاری متوقع
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment