Tuesday, 10 July 2018

برطانیہ میں سر پھرے نوجوان نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا

https://is.gd/t1w5mg



برطانیہ میں سر پھرے نوجوان نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچوا دیا لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا اور بلا آخر پولیس کے ہتھے چڑھ ہی گیا۔

برطانوی شہر کیمبرج کے ہائے وے پر115میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار دوڑاتے اس نوجوان نے پیچھا کرتی پولیس سے بچنے کے لیے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دی اور ریلوے کراسنگ پر ٹرین کو ڈوج کرتے ہوئے چند انچ سے بچا تاہم پھر بھی سبق نہ سیکھا اور مسلسل گاڑی دوڑاتا رہا یہاں تک کہ سرک کنارے لگی ریلنگ سے ٹکرا گیا اور اتنے میں پولیس نے اسے دھر لیا۔

پولیس کے ہاتھ نہ آنے سے بچنے کی کوشش کرنے والے اس نوجوان پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اورتیز رفتاری کے چارج لگائے گئے ہیں اور اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی دو سال کے لیے کینسل کر دیا گیا ہے ۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...