https://is.gd/z3i3XO

کروشین صدر نے ملکی ٹیم کی کامیابی پر جشن بھی منایا اور اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا
سوچی: کروشیا کی خاتون صدر کولینڈا گریبر کیٹروک بھی جشن منانے شائقین کے درمیان پہنچ گئیں۔
روس کیخلاف فٹبال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل دیکھنے کیلیے کروشیا کی خاتون صدر کولینڈا گریبر کیٹروک بھی شائقین کے ہمراہ گراؤنڈ میں موجود رہیں، انھوں نے ملکی ٹیم کی کامیابی پر جشن بھی منایا اور اس موقع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
کروشین صدر چند ملکی فٹبال پرستاروں کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے میں روس پہنچی تھیں، وہ دوران میچ فیفا چیف گیانی انفانٹینو اور روسی وزیراعظم دیمیتری میڈیوف کے ہمراہ براجمان رہیں، اس موقع پر کروشین صدر ملکی ٹیم کے رنگ کی ریڈ شرٹ زیب تن کی ہوئی تھیں ، کروشیا کی ٹیم اب دوسرے سیمی فائنل میں بدھ کو ماسکو میں انگلینڈ کیخلاف میدان سنبھالے گی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment